معروف اداکارگوہر رشید نےمحبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا وہ اب سنگل نہیں رہے،انہوں نے اپنی شریک حیات تلاش کرلی ہے۔
پاکستان شوبر انڈسٹری کےمعروف اداکارگوہررشید ایک شو میں شرکت کے دوران میزبان اشنا شاہ نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی سنگل ہیں؟ اس پر گوہر نےانکشاف کیا کہ وہ اب سنگل نہیں رہے
اور یہ پہلی بار ہوا ہےکہ وہ میڈیا کے سامنے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بات کر رہے ہیں۔بتایا کہ انہوں نے شریک حیات تلاش کرلی ہے اور اب ان کے بغیر زندگی گزارنا ان کے لیے مشکل بن چکا ہے۔
اشنا شاہ کےپوچھنے پرگوہر رشید نے واضح طور پر کہا کہ ان کا جلد شادی کا ارادہ ہے، تاہم انہوں نے شادی سے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دیا،جس کے بعد مداح یہ جاننے کے لیے بےتاب ہیں کہ ان کی زندگی کا ساتھی کون ہے۔
اس بیان کےبعد سوشل میڈیا پرقیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ گوہر رشید کی قریبی دوست، اداکارہ کبریٰ خان، انکی ممکنہ دلہن ہوسکتی ہیں، لیکن دونوں فنکاروں نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔خیال رہے کہ گوہر رشید اور کبری خان گہرے دوست ہیں