اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

سب کچھ تھا سکون نہیں تھا: زاہد احمد

پاکستان شوبز کے چمکتے ہوئے اسٹار زاہد احمد اپنے روحانی سفر کا انکشاف کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ دولت ، شہرت سب کچھ حاصل ہونے کے باوجود جب سکون نہ ملا تو زندگی اللہ کے احکامات کے مطابق گذارنے کا فیصلہ کر لیا۔

زاہد احمد اسٹار ایک شو میں مہمان تھے جہاں انہوں نےاپنے اندر کی تبدیلی اور اللہ کی طرف اپنے سفر کے بارے میں بارے میں کھل کر بات کی۔

زاہد نے بتایا ہے کہ مجھےزندگی میں عزت ، پیسہ ، شہرت کسی چیز کی کمی نہیں تھی اگر کمی تھی تو وہ سکون کی تھی۔

اتنی ساری نعمتیں لنے کے باوجود میرے اندر کی بے سکونی ختم ہونے کا نام نہیں لیتی تھی۔

اداکار نے مزید بتایا کہ میں نے اس سکون کو حاصل کرنے کے لیے بہت کوشش کی مگر وہ دور نہیں ہورہی تھی

تو میں اپنے رب سے دعا کی کہ وہ مجھے اپنی عبادت کی توفیق اور ہدایت دے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے احکامات کے مطابق زندگی گذارنے کے فیصلے کے بعد سے میں پچھلے 6 سے 7 سال سے باقاعدگی سے نماز پڑھتا ہوں۔

زاہد احمد نے بتایا کہ نماز کی پابندی اور اللہ سے قریب ہونے کے بعد مجھے اپنی زندگی میں آہستہ آہستہ سکون ملنا شروع ہوا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …