google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ’کبھی میں کبھی تم‘ کیا آخری قسط میں مصطفیٰ مرجائے گا؟ ویڈیو لیک - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

’کبھی میں کبھی تم‘ کیا آخری قسط میں مصطفیٰ مرجائے گا؟ ویڈیو لیک

مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی آخری قسط کی ویڈیو لیک ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے خوب چرچے ہورہے ہیں یہ ڈرامہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے جبکہ اس کی آخری قسط سنیما میں دکھانے کا اعلان کیا گیا ہے جو 5 نومبر کو اسکرینز پر لگے گا۔

تاہم آخری قسط کی سنیما میں ریلیز سے قبل ہی اس کی ویڈیو لیک ہوگئی ہے جس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس لیک ویڈیو میں مصطفیٰ کو بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے جو اچانک زمین پر گِر پڑتا ہے جس سے یوں لگتا ہے کہ جیسے یہ کردار آخری قسط میں مرجائے گا۔

سوشل میڈیا پر اس مقبول ڈرامے کے مداحوں کی جانب اسے اس لیک ویڈیو پر دلچسپ ردعمل دیا جارہا ہے، مداحوں کا کہناہے کہ وہ خوشی خوشی شرجینا اور مصطفی کو زندگی میں آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں اگر مصطفیٰ مرجائے گا تو ڈرامے کا اختتام اچھا نہیں ہوگا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میں سنیما جانے والی ہوں آخری قسط دیکھنے اگر مصطفیٰ یا شرجینا میں سے کوئی ایک بھی مرگیا تو میں انڈے اور ٹماٹر ماروں گی‘۔

بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک مداح نے لکھا کہ ’اگر اس ڈرامے کے آخر میں مصطفیٰ مر گیا تو انڈیا سے پاکستان آکر ہدایتکار کا سر پھاڑ دوں گی‘۔

تاہم ڈرامے کا اختتام کیسا ہوگا یہ تو 5 نومبر کو سنیما گھروں میں ہی معلوم ہوسکے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …