google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی ایم ایف کا پاکستان کے ترقیاتی بجٹ پر تحفظات کا اظہار - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

آئی ایم ایف کا پاکستان کے ترقیاتی بجٹ پر تحفظات کا اظہار

پاکستان کا ترقیاتی بجٹ ناقابل برداشت ہے،آئی ایم ایف اعلامیہ

IMP

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ترقیاتی بجٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ اسسمنٹ رپورٹ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کا ترقیاتی بجٹ ناقابل برداشت ہے۔اس پر نظرثانی کی جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے 10.7 ٹریلین روپے درکار ہیں، ترقیاتی منصوبوں کی درکار فنڈنگ رواں سال کے ترقیاتی بجٹ727 ارب روپے سے 14 گنا زیادہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق گذشتہ بجٹ میں حکومت نے 2.3 ٹریلین کے نئے منصوبے شروع کئے، ترقیاتی منصوبوں کی منظوری سے قبل ٹیکنیکل اسسمنٹ ضروری ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے انتخاب کے لیے 5 سالہ پالیسی بنائی جائے۔ ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز جاری کرنے کا طریقہ کار تیار کرکے شائع کیا جائے۔

اسسمنٹ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے آخر تک پاکستان کا قرض 81.8 ٹریلین ہو جائے گا جو ملکی جی ڈی پی کا 73 فیصد ہے، اگلے بجٹ کا حجم 15.4 ٹریلین تک ہو گا۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیاں زراعت اور انفرا اسٹرکچر کو تباہ کر رہی ہیں، سال 2050 تک پاکستان کی معیشت قدرتی آفات سے 9 فیصد تک متاثر ہو سکتی ہے، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بجٹ انتہائی ناکافی ہے، پاکستان ترقیاتی بجٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے پراجیکٹس کو ترجیح دے

About Aftab Ahmed

Check Also

غیر قانونی سیلنڈرز کے پھٹنے سے قیمتی جانوں کا سلسلہ جاری، ترمیمی بل گزشتہ 2سال سے ردی کی ٹوکری کی نظر

ایل پی جی صنعت میں غیر قانونی سیلنڈرز و بازرز کی بھرمار سے قیمتی جانوں …