اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

صدر اسلام آباد چیمبر کی ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے تجاویز

نان فائلرز کو فائلر بنانے کیلئے پرکشش مراعات متعارف کرائی جائیں ، احسن بختاوری

Ahsan Bakhtawari

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن بختاوری کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کو فائلر بنانے کیلئے پرکشش مراعات متعارف کرائی جائیں۔

صدر اسلام آباد چیمبر احسن بختاوری نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے اہم تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے کمرشل کنکشن کا اجرا این ٹی این سے مشروط کیا جائے اور نان فائلرز کو فائلر بنانے کیلئے پرکشش مراعات متعارف کرائی جائیں۔

احسن بختاوری کا کہنا تھا کہ 17 سے 20 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ٹارگٹ اہم ہے  اس کے لئے فائلرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور ٹیکس نظام سہل بنایا جائے جبکہ عام آدمی  پر بوجھ ڈالنے کے بجائے نادہندگان سے ٹیکس وصول کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے نادرا سمیت دیگر اداروں سے بھی مدد لی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوٹسز کے اجرا سے قبل متعلقہ چیمبرز یا مارکیٹ کمیٹیوں کو اعتماد میں لیا جائے، تاجر برادری حکومت اور قومی اداروں کی پشت پر ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آٹو مینوفیکچرنگ پالیسی کے تحت گاڑیوں پر ٹیرف میں کمی اور الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کو ظاہر کرتی تصویر

نئی آٹو اینڈ آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ پالیسی: گاڑیوں پر ٹیرف میں 80 فیصد تک کمی کی تجویز

نئی آٹو اینڈ آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ پالیسی کے تحت گاڑیوں پر ٹیرف میں 80 فیصد …