جمعرات , جنوری 29 2026

خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح

امریکی خام تیل کے ذخائر میں 36 لاکھ بیرل کا اضافہ

Crude Oil Prices

بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 3 ڈالر 79 سینٹس کمی کے بعد 77 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل پر آگئی جب کہ دسمبر کے لئے امریکی خام تیل کے سودے 3 ڈالر 71 سینٹس کمی سے 72 ڈالر 95 سینٹس فی بیرل پر کیے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق امریکا میں تیل کے ذخائر میں اضافے سے تیل کی قیمت میں کمی ہوئی، امریکی خام تیل کے ذخائر میں 36 لاکھ بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستانی معیشت میں بحالی کے آثار

مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی معیشت نے غیر معمولی حد تک …