google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ کے معاملے پر اہم پیش رفت - UrduLead
ہفتہ , مئی 17 2025

پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ کے معاملے پر اہم پیش رفت

پراجیکٹ پر دونوں ممالک اتفاق رائے پیدا کرنے پر رضا مند ہوگئے

پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پٹرولیم محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ ایک بہت بڑی پیشرفت میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر دونوں ممالک کے درمیان ستمبر 2024تک فعال رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

محمد عبدالقادر نے کہا کہ دونوں ممالک 2سی 3ہفتوں میں ایک دوسرے سے رابطے شروع کر دیں گے، دونوں ممالک پراجیکٹ اس انداز سے پورا کرنا چاہتے ہیں کہ اس پر امریکی پابندیوں کا اثر نہ پڑے جبکہ اس سے قبل مذاکرات کے دوران ایران کا موقف تھا کہ گیس کی تجارت پر امریکی پابندیوں کا اثر نہیں پڑتا۔

انھوں نے 14 نومبر کو پاکستان اور ایران کے مابین تعمیری مذاکرات میں پاکستان نے پراجیکٹ کے نفاذ کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور بتایا کہ پاکستان گیس کی قلت کا سامنا کر رہا ہے اور اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے مہنگی ایل این جی درآمد کر رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

وفاقی بجٹ 2025-26 منظوری کیلئے ضروری کمیٹوں کے اجلاس طلب

سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی (اے پی سی سی) کا اجلاس 26 مئی اور نیشنل …