google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ پر بات چیت کا آغاز - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ پر بات چیت کا آغاز

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے سربراہان کے ظہرانے میں پاکستان اور بھارت کے وزراء خارنہ نے کرکٹ پربات چیت کا آغازکردیا ہے ،

ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر ہوئی اور ظہرانے کے موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار اوربھارتی وزیرخارجہ جے شنکر ایک ساتھ بیٹھے۔

ذرائع کامزید کہنا ہے کہ پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سے بات چیت کا آغاز کرنیکی بات کی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اگلے سال فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی منعقد ہو رہی ہے۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سربراہ جے شاہ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان میںاگلے سال میں منعقدہ چیمپیئن ٹرافی میںشرکت بھارتی حکومت کی منظوری سے مشروط کی ہے ۔

گزشتہ روز برطانوی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے بھی بھارت کی پاکستان میں منعقدہ چیمپئن ٹرافی کی شرکت سے متعلق کہا کہ میں نے یہ سوچا تک نہیں (یہ ایونٹ بھارت کے بغیر کھیلا جائے گا)، کیونکہ اگر آپ بھارت کے بغیر چیمپیئنز ٹرافی کھیلتے ہیں تو نشریاتی حقوق وہاں نہیں ہیں اور ہمیں ان کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے، امید ہے کہ ہم پاکستان میں بھرپور مقابلے دیکھ سکیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ظہرانہ میں وزیراعظم کی بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے غیر رسمی ملاقات اوربات چیت بھی ہوئی اس دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے ۔ جے شنکر کی خوشگوار ماحول میں وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے گفتگو ہوئی ۔

ذرائع نے بتایاکہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے موضوع پر بات چیت کا آغاز ہوگیا بھارت روانگی سے قبل بھی بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے غیر معمولی ملاقات ہوئی ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا اور وزارت خارجہ نے دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھا بٹھانے کے لیے سِٹنگ ارینجمنٹ تبدیل کیا

ایس جے شنکر نے شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان عوام وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈارکا شکریہ اداکیا۔جس پر پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کا بھی شکریہ ادا کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …