google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 PTI کا آئینی ترامیم کیخلاف بھرپور مزاحمت ‘ کل احتجاج کا اعلان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

PTI کا آئینی ترامیم کیخلاف بھرپور مزاحمت ‘ کل احتجاج کا اعلان

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے آئینی ترامیم کے خلاف بھرپور مزاحمت کرنے اور کل جمعہ کو ملک گیر سطح پر شدید احتجاج کا اعلان کردیا۔

سیاسی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہوا جس میں آئینی ترامیم کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے دستور کو مسخ کرنے کی حکومتی کوشش کو کسی طور پر قبول نہیں کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق آئین میں ترمیم اور بانی چیئرمین عمران خان کو بدترین سلوک کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف جمعہ کو ملک گیر سطح پر شدید احتجاج کا اعلان بھی کیا گیا۔

اسی کے ساتھ تمام ریجنل اور مقامی تنظیموں کو ضلعی ہیڈکوارٹرز کے باہر نماز جمعہ کے بعد پرامن اور بھرپور احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے بھی ہر ممکن کوشش پر اتفاق کیا گیا جبکہ سیاسی کمیٹی نے عمران خان کے بنیادی حقوق کی اور ان کے اہلِ خانہ، وکلا اور تحریکی قائدین کی رسائی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان

نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت …