google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 5 فیصد امیر ترین ٹیکس نہیں دیتے: چیئرمین FBR - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

5 فیصد امیر ترین ٹیکس نہیں دیتے: چیئرمین FBR

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہےکہ ملک میں سب سے اوپر کی 5فیصد امیر ترین آبادی ٹیکس ہی نہیں دیتی، ہماری کوشش ہے کہ مزید ٹیکس شرح نہ بڑھے،

صنعت کار تکلیف دہ مراحل سے گزرے ہیں گزشتہ 2سے3سال معیشت کیلئے بہت تکلیف دہ رہے ، اب حالات بہتر ہو رہے ہیں، امید ہے کہ شرح سود میں 2فیصد کمی آئے گی،

میں نے افسر سے پوچھا ریفنڈز کے پیسے کیسے طے ہوتے ہیں؟ جس پر افسر نے کہا کہ جعلی ریفنڈز پر زیادہ، جائز پر کم پیسے لیتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیڈریشن ہاؤس کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں اور کاروباری برادری کے افراد سے خطاب میں کیا ،

ایف بی آر کی سینئر ٹیم اور ایف بی آر کے مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ایف پی سی سی آئی نے تاجروں کے اصولی خدشات اور مطالبات پیش کئے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …