google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب گروپ آف کالجز کا واقعہ دوسرے روز بھی ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پنجاب گروپ آف کالجز کا واقعہ دوسرے روز بھی ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل

پنجاب گروپ آف کالجز میں گلبرک لاہور میں واقع وویمن کالج میں مبینہ زیادتی کے معاملہ پر دوسرے روز بھی ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے ،

ایکس سابقہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہیش ٹیگ “جسٹس فار پی جی سی سٹوڈنٹ” 87ملین سے زائد دیکھا جاچکا ہے ۔

اسی طرح آج کے ایکس کے دوسرے بڑے ٹرینڈ میں بھی مریم نواز شریف کے ہیش ٹیگ میں بھی پنجاب گروپ آف کالجز کے دلسوز ویڈیوز شیئر کی گئیں ہیں ۔

گزشتہ روز بھی ایکس سابقہ ٹویٹر پر” لاہور” کے نام سے ٹرینڈ چلتا رہا ہے اور اس میں طلبہ مظاہرین نے اس میں ویڈیوز شیئر کیں ۔

دوسری جانب پنجاب گروپ آف کالجزکے گلبرگ میں واقع وویمن کالج میں طلبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملہ پر وزیر اعلی مریم نواز نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

چیف سیکریٹری پنجاب تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینئر مقرر کیے گئے ہیں، تحقیقاتی کمیٹی واقعے کی مکمل جانچ پڑتال کرے گی۔ تحقیقاتی کمیٹی 48 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرے گی۔

گزشتہ روزمتاثرہ لڑکی کے والد اور چچا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہماری بیٹی کے نام پر احتجاج کیا جا رہا ہے جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، بیٹی گھر میں پھسل گئی تھی جس سے اسکی کمر پر چوٹ آئی اور اس وجہ سے آئی سی یو میں گئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے خلاف بڑی تعداد میں طلبہ نے شدید احتجاج کیا تھا۔ پولیس اور گارڈز سے تصادم میں متعدد طلبہ زخمی بھی ہوئے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …