google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: فاطمہ ثنا کے قومی ترانے کے وقت رونے کی ویڈیو و ائرل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: فاطمہ ثنا کے قومی ترانے کے وقت رونے کی ویڈیو و ائرل

ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ترانے کے وقت جذباتی ہوگئیں اور آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔

کراچی میں پیدا ہونے والی 22 سالہ نوجوان کپتان فاطمہ ثنا کے واحد گزشتہ ہفتے جمعرات کو انتقال کرگئے تھے جس کے بعد وہ فوراً پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی پہنچیں تاہم نماز جنازہ اور تدفین کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ڈو اور ڈائی میں شرکت کیلئے واپس دبئی پہنچیں جہاں انہوں نے قومی ٹیم کی قیادت کی۔

تاہم میچ کے آغاز سے قبل وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور قومی ترانے کے دوران انکی آنکھوں سے آنسو چھلک گئے، جس کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تاہم فاطمہ ثنا کے علاوہ کوئی کھلاڑی کیوی بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا اور گرین شرٹس کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں معدوم ہوگئیں۔

میچ میں شکست کے ساتھی ہی بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں دونوں ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی سیمی فائنل دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …