پیر , دسمبر 1 2025

قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کے دو گروپس کے درمیان تصادم

20 اکتوبر تک بوائز ہاسٹلز بند

اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کے دو گروپس کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے، طلبا تنظیم کی جانب سے یونیورسٹی کے ہاسٹل میں آگ بھی لگادی گئی۔

دونوں گروپس کے درمیان تصادم یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے۔

تین زخمی طلبا کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمی طلبا کو تشویشناک حالت میں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے بوائز ہاسٹلز خالی کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ایس سی او سمٹ کے باعث بوائز ہاسٹلز خالی کروائے جارہے۔

انتظامیہ نے تمام طلبا کو کل سے ہاسٹلز چھوڑنے کی ہدایت کی ہے، 20 اکتوبر تک بوائز ہاسٹلز بند رہیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

برطانیہ نے پاکستان کیلئے نئی ای ویزا سہولت متعارف کر دی

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ای ویزا کا نیا …