google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنڈی، اسلام آباد میں موبائل فون اور راستے تیسرے روز بھی بند - UrduLead
ہفتہ , مئی 17 2025

پنڈی، اسلام آباد میں موبائل فون اور راستے تیسرے روز بھی بند

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس اور راستے تیسرے روز بھی بند ہے۔

موبائل فون سروس اور انٹر نیٹ بند ہونے سے آن لائن کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے تمام راستے تیسرے روز بھی بند ہیں۔

راولپنڈی اسلام آباد کے بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

مری روڈ 3 دن سے ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہے، مری روڈ کی طرف آنی والی گلیوں اور راستوں پر کنٹینرز موجود ہیں۔

لیاقت باغ سے فیض آباد تک جگہ جگہ رکاوٹیں موجود ہیں، راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

راستوں کی بندش سے مریضوں کا اسپتال پہنچنا بھی دشوار ہو گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بشریٰ انصاری کی اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو …