پیر , اکتوبر 13 2025

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ، پنجاب کے 12 شہروں میں دفعہ 144 نافذ

پنجاب حکومت نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے صوبے کے 12 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ کے لیے اتوار 22 ستمبر کو لاہور، گوجرانولہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان میں دفعہ 144 نافذ ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا۔

تمام شہروں میں امتحانی مراکز سے 100 گز کے فاصلے تک غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز اور ارد گرد ہر قسم کے ہتھیار، موبائل فون، ڈیجیٹل ڈائری اور کتابوں کے لے جانے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اساتذہ کے عالمی دن پر خراجِ تحسین: وزیراعظم کا پیغام اور معاشرے کی ذمہ داری

5 اکتوبر کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اساتذہ کے عالمی دن کے …