بدھ , جنوری 28 2026

سندھ: میٹرک، انٹر نتائج کا اعلان 15 ستمبر تک کرنے کی ہدایت

سندھ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے سیکریٹری محمد عباس بلوچ نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے لیے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 15 ستمبر تک کرنے کے لیے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

صوبے بھر کے تمام بورڈز کو 15 ستمبر تک نتائج کا اعلان کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ یکسانیت اور بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

لاڑکانہ میں نتائج کا اعلان 29 اگست تک جبکہ حیدرآباد اور میرپورخاص میں 5 ستمبر تک نتائج کا اعلان کیا جائے گا، کراچی میں جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان 30 اگست اور سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان 15 ستمبر تک کیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور کے جوہر ٹاؤن سے KIPS کالج کے سی ای او عابد وزیر خان اغوا

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے معروف تعلیمی ادارے KIPS کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی …