google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاک بنگلہ دیش دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش سے متاثر - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پاک بنگلہ دیش دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش سے متاثر

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

پاک بنگلہ دیش سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے جس کے لیے دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ چکی ہیں۔ بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

راولپنڈی میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جبکہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دوپہر تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بارش کے باعث راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو مکمل ڈھانپ دیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے گزشتہ روز ہی 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا تھا۔ پلیئنگ الیون میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی آؤٹ جبکہ ابرار احمد اور میر حمزہ کو موقع دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ روز راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو بیٹے کی ولادت کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

جیسن گلیسپی نے مزید کہا کہ اسپنر ابرار احمد اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، آل راؤنڈر عامر جمال فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …