google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شیخہ مہرہ نے بیٹی کی ’کیوٹ لُک‘ شیئر - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

شیخہ مہرہ نے بیٹی کی ’کیوٹ لُک‘ شیئر

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی ننھی سی شہزادی کی تصویر شیئر کی ہے۔

شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم طلاق کے اعلان کے بعد سے سوشل میڈیا پر کم ہی متحرک نظر آتی ہیں۔

اُنہیں اکثر اوقات جذباتی پوسٹس شیئر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ اپنی ننھی پری پر پیار نچھاور کر رہی ہوتی ہیں۔

حال ہی میں شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنی اور بیٹی کی تصویر انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کی ہے۔

ان اسٹوریز میں شیخہ مہرہ اور اُن کی ننھی سی بیٹی کا آدھا چہرہ ہی نظر آ رہا ہے مگر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اماراتی شہزادی کی گڑیا بھی والدہ کی طرح خوبصورت اور کیوٹ لُک رکھتی ہیں۔

شہزادی شیخہ مہرہ نے اسٹوری میں بیٹی کا آدھا چہرہ سفید رنگ کے دل سے چھپایا ہوا ہے اور ساتھ میں مہرہ لکھ کر ’نظرِ بددور‘ کے ایموجی کا بھی استعمال کیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 2 مئی کو شیخہ مہرہ المکتوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بتایا تھا کہ اُنہوں نے اپنے یہاں ایک صحت مند بیٹی کو خوش آمدید کہا ہے۔

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی گزشتہ سال 5 اپریل 2023ء کو شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی۔

شیخہ مہرہ المکتوم نے رواں سال 16 جولائی کو سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔

شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اور اسٹوری کے ذریعے خود کو سابقہ اہلیہ قرار دیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …