google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 KP کے مزید 3 وزراء پر گڈ گورننس کمیٹی کی تحقیقات - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

KP کے مزید 3 وزراء پر گڈ گورننس کمیٹی کی تحقیقات

خیبر پختونخوا کابینہ کے ہٹائے جانے والے وزیر شکیل خان کے بعد مزید 3 وزراء پر تلوار لٹکنے لگی۔

ذرائع کے مطابق گڈ گورننس کمیٹی کو مزید 3 محکموں کیخلاف شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں محکمہ تعلیم، خوراک اور صحت شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گڈ گورننس کمیٹی نے شکایات سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کو بیان ریکارڈ کرنے کیلئے طلب کر لیا گیا ہے ، وزیرخوراک کے بعد وزیر تعلیم کو بھی طلب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان کو ہٹا دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کا کہنا تھاکہ شکیل خان کو سازش کے تحت صوبائی کابینہ سے ہٹایا گیا،  شکیل خان نے مختلف محکموں میں کرپشن سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …