اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

ڈنمارک کی پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

مارسک 2 سال میں بندرگاہ اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

شپنگ کمپنی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے درمیان رواں ماہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوں گے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر بحری امور قیصر شیخ کا کہنا ہے کہ میری ٹائم سیکٹر میں پروسیسنگ پلانٹس، فشریز سیڈز اور فیڈ پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندری برآمدات کے لیے پروسیسنگ پلانٹس بنانے کے لیے زمین فراہم کریں گے، وزارت بحری امور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

 قیصر شیخ کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری کو بھی فعال کردار ادا کرنا ہو گا، ایس آئی ایف سی کا یہ اقدام پاکستان کے بحری اور ٹرانسپورٹ شعبے میں پیش رفت کا عکاس ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ سے متعلق ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا سرکاری اعلامیہ

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ: بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے 14 ستمبر سے لازمی قرار

حکومتِ پاکستان کے ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے …