اتوار , اکتوبر 12 2025

PTA کا بند سمزکیلئے نیا پلان تیار

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے نادرا سے ڈیٹا حاصل کر لیا، 3 فیز میں سموں کو بند کیا جائے گا۔

پی ٹی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے فیز میں جعلی اور منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز بند ہوں گی جبکہ تیسرے فیز میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز بند کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے صارفین کو میسجز موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، سموں کو مرحلہ وار بند کرنے کا عمل 16 اگست سے شروع ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سام سنگ کا نیا فولڈ ایبل فون ’Galaxy Z Fold 7 W26‘ چین میں 11 اکتوبر کو لانچ

نیا ماڈل پتلا، ہلکا، اور طاقتور فیچرز سے لیس ہوگا، ٹری فولڈ فون پر بھی …