google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سالانہ 6 فیصد تک معاشی ترقی کا منصوبہ تیار - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

سالانہ 6 فیصد تک معاشی ترقی کا منصوبہ تیار

پاکستانی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے برطانوی معیشت دان کی نگرانی میں 5 سالہ پلان تیار کرلیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف نئے مجوزہ معاشی ایجنڈے اور روڈ میپ کا جلد اعلان کریں گے۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق مجوزہ معاشی پلان کو اسٹیفن ڈرکن منصوبے کا نام دیا گیا ہے، 2028 تک سالانہ 6 فیصد معاشی ترقی، اصلاحات کے ذریعے برآمدات 2028 تک 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا پلان تجویز کیا گیا ہے۔

مجوزہ پلان کے تحت نجی سرمایہ کاری کا فروغ اور برآمدات میں اضافے کو ترجیح دی جائے گی، اصلاحات پرکامیاب عملدرآمد سےسالانہ روزگارکے10 لاکھ مواقع پیدا ہونےکا تخمینہ ہے۔

مجوزہ پلان میں توانائی اور کاروباری لاگت میں کمی کی تجویز بھی شامل ہے۔

حکام وزارت خزانہ چین سے ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی کی تجویز دی گئی ہے، چین کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کے ذریعے برآمدات کو فروغ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13.5 فیصد، سرمایہ کاری و برآمدات 15 فیصد تک بڑھانے کی تجویز ہے تاہم مجوزہ منصوبے پر عمل درآمد کیلئے سیاسی عزم لازمی قرار دیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …