بدھ , جنوری 28 2026

POL کی قیمتوں میں 12 روپے تک کمی کا امکان

16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، پٹرول کی قیمت میں 9 روپے ، ڈیزل ساڑھے 8 روپے تک کمی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 12 روپے سے زائد کی کمی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا 15 اگست کو بھیجے گی، وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یکم اگست کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیصل ٹاؤن کے خلاف مبینہ لینڈ فراڈ پر مقدمہ درج

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ہاؤسنگ اسکیم “فیصل ٹاؤن” کی انتظامیہ کے خلاف …