google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی،تیز بارش ہونے کا انتباہ بھی جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر،بالائی/وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، جنوب مشرقی سندھ اور جنوبی بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج رات موسلا دھار بارش سے کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، کوہ سلیمان اور ملحقہ شمال مشر قی/جنوبی بلوچستان کے پہاڑی علاقوں کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث شمال مشرقی پنجاب، کراچی سمیت زیریں سندھ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا بھی اندیشہ ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ مزید موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔ تاہم چترال، دیر، سوات، کو ہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کرم اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا تاہم ژوب، بارکھان، کو ہلو، کوئٹہ، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، گوادر، جیوانی، پسنی، کیچ، تربت اور پنجگور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا تاہم تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، کراچی، جامشورو اوردادو میں چند مقا مات پر آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …