جمعہ , مئی 1 2026

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے پہلے سے مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے والی ہے، جس میں ایک ماہ کے لیے فی یونٹ قیمت 2 روپے 63  پیسے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔

اس سلسلے میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں مانگا گیا ہے

اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اس درخواست پر سماعت  کے بعد فیصلہ کرے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

گرمیوں میں فالسے کی طلب میں اضافہ

شدید گرمی کے موسم میں فالسہ ایک بار پھر شہریوں کی توجہ کا مرکز بن …