پیر , دسمبر 1 2025

صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا

صارفین کو واٹس ایپ پر وائس نوٹ، تصاویر، ڈاکیومنٹ بھیجنے میں خلل کا سامنا ہے، اس معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا مؤقف سامنے آگیا۔

ملک میں تھری اور فور جی استعمال کرنے والے صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گزشتہ روز سے ملک بھر میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات در پیش ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ہمیں صارفین کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، میڈیا کے نوٹس میں لانے پر معاملہ چیک کر رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

میٹا پر ذہنی صحت سے متعلق تحقیق دبانے کا الزام، امریکی اسکول ڈسٹرکٹس کے نئے انکشافات

امریکی اسکول ڈسٹرکٹس کی جانب سے میٹا اور دیگر سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف دائر …