جمعہ , جنوری 30 2026

آئی سی سی کی میٹنگ کیلئے چیئرمین پی سی بی سری لنکا روانہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سری لنکا روانہ ہوگئے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج کولمبو پہنچیں گے جبکہ21 اور 22 جولائی کو آئی سی سی میٹنگ میں شامل ہوں گے۔

آئی سی سی میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی، پی سی بی اور آئی سی سی نے بجٹ فائنل کیا ہے۔

محسن نقوی کی آئی سی سی میٹنگ کی سائیڈ لائن پر کئی بورڈ کے سربراہان سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری 2026 سے نمایاں اضافے کا امکان …