جمعرات , جنوری 29 2026

کراچی میں آج گرمی کی شدت 54 ڈگری تک محسوس ہونے لگی

کراچی میں آج گرمی کی شدت 54 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر میں شہر کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہونے کی وجہ سے بھی گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 21 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات رواں سال جولائی کی تیسری گرم ترین رات تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان-چین کے درمیان معدنی شعبے میں تعاون

مشترکہ ڈیجیٹل ای مائننگ پلیٹ فارم کا اجرا پاکستان اور چین نے معدنیات کے شعبے …