پیر , ستمبر 14 2026
بریکنگ نیوز

ٹی20 ورلڈ کپ سےآئی سی سی کو167 ملین ڈالر کا نقصان

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) 167 ملین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے ممبران رواں ماہ سری لنکا میں شیڈول مالی اور آپریشنل معاملات پر بورڈ میٹنگ میں سوالات کریں گے جبکہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے میگا ایونٹ میں اضافی رقم اور میچز کروانے سے متعلق بھی اہم فیصلے ہوں گے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ناقص انتظامات اور امریکا میں کرکٹ کے فروغ کی کوششوں کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو 167 ملین ڈالر یعنی (46 ارب 50 کروڑ 26 لاکھ سے زائد پاکستانی روپوں) کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

آئی سی سی نے اس حوالے سے ایک آزاد کمیٹی قائم کی ہے جو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ کمپنی نے آئی سی سی سے منظور بجٹ کے علاوہ 2 کروڑ ڈالرز کی درخواست کی تھی، بورڈ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ رقم کیش ادائیگیوں کیلئے بطور لون طلب کی گئی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ سے متعلق ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا سرکاری اعلامیہ

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ: بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے 14 ستمبر سے لازمی قرار

حکومتِ پاکستان کے ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے …