google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایشوریا سے طلاق پر ابھیشیک کا ردعمل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ایشوریا سے طلاق پر ابھیشیک کا ردعمل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل ایشوریا رائے بچن کے ساتھ علیحدگی کی افواہوں کے درمیان اُن کے شوہر، اداکار ابھیشیک بچن نے سوشل میڈیا پر طلاق سے متعلق ایک پوسٹ پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ جیا بچن کے بیٹے، اداکار ابھیشیک بچن اور اِن کی اہلیہ، ایشوریہ رائے کے درمیان علیحدگی اور طلاق سے متعلق خبریں کئی مہینوں سے زیرِ گردش ہیں۔

حال ہی میں انڈسٹری کےخوبصورت ترین جوڑے کو امبانی خاندان کی شادی پر دیکھا گیا تھا جہاں ابھیشیک بچن نے اپنے مکمل خاندان کے ساتھ انٹری دی تھی۔

ابھیشیک بچن کو انٹری کے دوران اپنے والد، امیتابھ بچن، والدہ جیا بچن، بہن شویتا بچن، اِن کے شوہر نکھل نندا، اور اِن کے بچوں،  ناویہ نندا اور آگستیہ نندا کے ساتھ دیکھا گیا تھا جبکہ اس دوران اس فریم سے ایشوریا اور اُن کی بیٹی آرادھیا غائب تھیں۔

ایشوریا رائے اور آرادھیا نے امبانی خاندان کی دونوں تقاریب میں علیحدہ اور اکیلے انٹری دی تھی جبکہ تقریب کے دوران ایشوریہ اور ابھیشیک کو ایک ساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔

امبانی خاندان کی شادی میں علیحدہ علیحدہ انٹری دینے پر بھی انٹرنیٹ صارفین نے ایک بار پھر اس جوڑے کے درمیان طلاق سے متعلق چہ مگوئیاں شروع کر دی تھیں۔

اب حال ہی میں ابھیشیک بچن نے انسٹاگرام پر طلاق سے متعلق ایک پوسٹ کو لائیک کیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

ابھیشیک بچن نے طلاق پر پوسٹ کو پسند کیا:

اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’جب محبت آسان ہونا بند ہو جائے‘ جبکہ اس کا عنوان تھا، ’طلاق کسی کے لیے کبھی آسان نہیں ہوتی۔‘

ابھیشیک بچن کی جانب سے اس پوسٹ کو پسند کیے جانے کے بعد اس جوڑی کے مداحوں میں ایک بار پھر اداسی اور پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کا خیال ہے کہ اس جوڑی میں طلاق ہو چکی ہے اور طلاق ہی اس جوڑی کے علیحدہ علیحدہ گھروں میں رہائش کی وجہ ہے۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے نے 20 اپریل 2007ء کو شادی کی تھی۔

16 نومبر 2011ء کو ان کے یہاں پہلی اولاد، بیٹی آرادھیا پیدا ہوئی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …