بدھ , جنوری 28 2026

منیشا کوئرالہ نے بالی وڈ کے دوغلے معیار سے پردہ اٹھادیا

نامور اداکارہ منیشا کوئرالہ نے خواتین فنکاروں کیلئے بالی وڈ کے دوغلے معیار سے پردہ اٹھادیا۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ نوے کی دہائی میں اداکاروں کیلئے الکوحل استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی اور نہ ہی وہ کسی سے ’ڈیٹ‘ کرسکتی تھیں۔

منیشا کوئرالہ نے بتایا کہ فلم ’سوداگر‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ کوک کی بوتل میں ووڈکا مکس کرکے پیتی تھیں اور انہیں بتایا گیا کہ اداکاراؤں کیلئے شراب کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مرد اداکار متعدد گرل فرینڈز رکھتے لیکن خواتین فنکاروں کیلئے ضروری تھا کہ وہ کسی سے اپنے تعلق کو ظاہر نہ کریں۔

واضح رہے کہ منیشا کوئرالہ نے سبھاش گئی کی فلم ’سوداگر‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور حال ہی میں انہوں نے نیٹ فلکس کی ’ہیرا منڈی‘ سے او ٹی ٹی ڈیبیو کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان-چین کے درمیان معدنی شعبے میں تعاون

مشترکہ ڈیجیٹل ای مائننگ پلیٹ فارم کا اجرا پاکستان اور چین نے معدنیات کے شعبے …