جمعہ , ستمبر 11 2026
بریکنگ نیوز

کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویشن کے طلبا بڑی تعداد میں فیل

پاکستان کی سب سے قدیم طبی درسگاہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویشن ڈگری پروگرامز میں شرکت کرنے والے طلبہ کی بڑی تعداد فیل ہو گئی۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویشن کے ایم ڈی اور ایم ایس پروگرامز میں بڑی تعداد میں ڈاکٹرز فیل ہو گئے جس پر میڈیکل کمیونٹی نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یونیورسٹی کے ایم ایس آرتھوپیڈک سرجری پارٹ ٹو کے چاروں امیدوار فیل ہوگئے جبکہ ایم ایس پلاسٹک سرجری پارٹ ٹو میں حصہ لینے والے امیدوار بھی پاس نہ ہو سکے۔

ایم ایس نیورو سرجری فائنل امتحان میں بھی سارے امیدوار ناکام رہے ایم ڈی پلمونالوجی فائنل امتحان میں حصہ لینے والے تمام امیدوار بھی فیل قرار دیے گئے۔

اسی طرح ایم ڈی انٹرنل میڈیسن فائنل امتحان میں حصہ لینے والا کوئی بھی امیدوار پاس نہ ہو سکا جبکہ ایم ایس جنرل سرجری فائنل امتحان میں حصہ لینے میں 8 امیدواروں میں سے صرف ایک ہی پاس قرار پایا۔

ایم ایس یوروالوجی پارٹ تھری، ایم ایس پیڈیاٹرک سرجری فائنل امتحان میں چار میں سے صرف ایک جبکہ ایم ڈی کارڈیالوجی پارٹ ٹو میں 5 میں سے صرف ایک امیدوار کامیاب قرار پایا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مچھر دانی استعمال

ڈینگی بخار سے بچاؤ: ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

ملک بھر میں مون سون کے موسم کے بعد ڈینگی بخار کے پھیلاؤ کے خدشات …