google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

 محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیر 8 اور منگل 9 جولائی کو آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ اتوار کو موسم گرم و مرطوب ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بحیرہ عرب سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں پیر اور منگل کو شہر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق مون سون سسٹم کے زیر اثر دیہی سندھ کے مختلف علاقوں گھوٹکی، سکھر، خیرپور، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ سمیت دیگر شہروں میں آندھی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں اتوار کا دن گرم اور مرطوب ریکارڈ ہوا، اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد رہا،گزشتہ روز کے مقابلے میں سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے سبب دوپہر کے وقت اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …