google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 واٹس ایپ جلد اسٹیٹس فیچر میں تبدیلی متعارف کرانے جا رہا ہے - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

واٹس ایپ جلد اسٹیٹس فیچر میں تبدیلی متعارف کرانے جا رہا ہے

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر آزمائش کے لیے پیش کیا ہے جو ایک نئے رینکنگ سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے اسٹیٹس کو ایک ترتیب سے دکھائے گا۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی ایک ایسے فیچر کی آزمائش کر رہی ہے جس کے بعد کونٹیکٹس کے اسٹیٹس ان کی مقبولیت اور اہمیت کے اعتبار سے ظاہر ہوں گے یعنی صارفین جن افراد سے اکثر گفتگو کرتے ہوں گے یا جن سے حال ہی میں بات کی ہوگی ان کی اسٹیٹس اپ ڈیٹ زیادہ سامنے آئیں گی۔

ممکنہ طور پر یہ تبدیلی واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے ری ڈیزائن کا حصہ ہوسکتی ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے ساتھ ایپ میں دیگر تبدیلیاں بھی پیش کی جائیں گی۔ جن میں سے ایک اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر سے ٹائم اسٹیمپس کا ہٹایا جانا ہے۔

یہ اپ ڈیٹ فی الحال آزمائش کے لیے بِیٹا صارفین کو پیش کیا گیا ہے اور کمپنی کی جانب سے فیچر اجراء کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …