google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مصنوعی مٹھاس فالج اور ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

مصنوعی مٹھاس فالج اور ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق

ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ مصنوعی مٹھاس کیلئے استعمال ہونے والا ایک کیمیکل xylitol ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’یورپین ہارٹ جرنل‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خون میں زائلیٹول کی سطح بلند ہونے سے تین سال کے اندر ہارٹ اٹیک، فالج یا دل کے دیگر مسائل میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

مذکورہ بالا تحقیق امریکا اور یورپ میں 3000 سے زائد افراد کے تجزیے کے بعد مںظر عام پر لائی گئی ہے۔

لیبارٹری میں کی گئی تحقیق میں محققین نے دریافت کیا کہ زائلیٹول پلیٹلیٹس کے جمنے کا سبب بنتا ہے جس سے خون کے جمنے کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ زائلیٹول صفر کیلوری کی حامل مصنوعی مٹھاس ہے جو عام طور پر شوگر فری ٹافیوں، چیونگم، بیکنگ آئٹمز اور ٹوتھ پیسٹ میں استعمال کی جاتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر …