منگل , اکتوبر 14 2025

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم  مینا خان نے کہا ہے کہ صوبائی سطح پر ایچ ای سی کے قیام سے جامعات کے مسائل حل کرنا آسان ہو جائے گا، جامعات کو مالی بحران سے نکالنا اور نظام کو ٹھیک کرنا ترجیح ہے۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں بی ایس پروگرامز میں یکساں نظام تعلیم متعارف کر رہے ہیں، یتیم طلبہ کی مفت تعلیم کے لیے انڈونمنٹ فنڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے۔

مینا خان نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی ٹرانسفرز مانیٹرنگ کے لیے ای ٹرانسفر پالیسی لائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب کی سرکاری جامعات سے طلبہ تنظیموں کے خاتمے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے تمام سرکاری جامعات سے طلبہ تنظیموں کے خاتمے کی ہدایت دے دی …