google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کا معاملہ، پارٹی رہنماؤں کے دلچسپ تبصرے - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کا معاملہ، پارٹی رہنماؤں کے دلچسپ تبصرے

بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر تصویر وائرل ہونے کے بعد پارٹی رہنماؤں کی جانب سے دلچسپ تبصر ے کیے گئے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسا میں نے لکھا تھا کہ عمران خان اپنی 2015-16 کے فٹنس لیول پر ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تصویر سے لوگ اب خود بھی عمران خان کی فٹنس دیکھ لیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ قوم کا حقیقی لیڈر، بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، اڈیالہ جیل سے 9 ماہ کے طویل عرصے بعد۔

عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کا سن کر پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا تھا اورسوشل میڈیا پر IKonVideoLink# کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کررہا تھا۔

اس موقع پر سوشل میڈیا پر یو ٹیوب کے سبسکرائبرز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، سپریم کورٹ کے سبسکرائبرز کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ کر 50 ہزار سے زائد تک پہنچ گئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …