google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بلال عباس اور درِفشاں سلیم کے خفیہ نکاح کی خبر گردش - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بلال عباس اور درِفشاں سلیم کے خفیہ نکاح کی خبر گردش

حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی معروف جوڑی اداکار بلال عباس اور اداکارہ درِفشاں سلیم کے خفیہ نکاح کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہیں۔

حال ہی میں یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار بلال عباس اور اداکارہ درِفشاں سلیم نے خفیہ نکاح کر رکھا ہے۔

یوٹیوبر نے دونوں فنکاروں کی نجی زندگی سے مختلف تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کی وجہ سے اپنا نکاح خفیہ رکھا ہے تاہم اداکار عمر شہزاد نے ایک ریئلٹی شو کے دوران اس کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ اداکار عمر شہزاد ریئلٹی شو کے دوران بتاتے ہیں کہ درِفشاں اور وہ ایک دوسرے کو کافی عرصے تک ڈیٹ کرتے رہے، ہم ایک ہی بلڈنگ میں رہتے تھے اور شادی بھی کرنے والے تھے لیکن اداکار بلال عباس کے لیے درِفشاں نے مجھے چھوڑ دیا۔

یوٹیوبر کے مطابق ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ کی آخری قسط کے پریمیئر کے دوران بھی بلال عباس درِفشاں ایک ساتھ 3 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے تھے اور پورا وقت ایک ساتھ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آئے تھے۔

ماریہ علی کے مطابق صرف یہ ہی نہیں بلکہ ڈرامہ سیریل کی کامیابی کے بعد ان دونوں نے ایک ہی وقت میں عمرے کی بھی ادائیگی کی تھی لیکن ان دونوں نے ایک دوسرے کے ہمراہ تصاویر یا ویڈیوز شیئر نہیں کی تھیں۔

بلال عباس اور درِفشاں سلیم کے خفیہ نکاح کی خبریں گردش کرنے لگیں

یوٹیوبر کے مطابق ان دونوں نے یہ ظاہر کیا تھا کہ دونوں الگ الگ عُمرہ ادا کرنے کے لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر کے ان تہلکہ خیز انکشافات سامنے آنے کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر ان دونوں نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے تو یہ ایک اچھی خبر ہے۔

مداحوں کے مطابق ان کی جوڑی اچھی لگتی ہے اور اب وہ درِفشاں سلیم اور بلال عباس کی جانب سے نکاح کے باضابطہ اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …