پیر , دسمبر 1 2025

کراچی: نویں کا کیمسٹری کا پرچہ آؤٹ

کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات جاری ہیں۔

کراچی میں آج ہونے والا نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ 40 منٹ پہلے آؤٹ ہو کر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

دوسری جانب ثانوی تعلیمی بورڈ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ آج صبح میں نویں جماعت کا کیمسٹری، جبکہ دوپہر میں دسویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ ہے۔

میٹرک بورڈ کے ترجمان نے تنبیہ کی ہے کہ دورانِ پرچہ موبائل فون برآمد ہوا تو ضبط کر لیا جائے گا۔

ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق امتحانات کے دوران سینٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے، امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں پرچے کے دوران بند رہیں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 کا شیڈول جاری

پنجاب کے محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال 2026 کے لیے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ …