google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مطالبات کی منظوری کے باوجود آج بھی آزاد کشمیرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

مطالبات کی منظوری کے باوجود آج بھی آزاد کشمیرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال

آزاد جموں و کشمیر میں مطالبات کی منظوری کے باوجود آج بھی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی سمیت تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں۔

کل مختلف مقامات پر جھڑپوں میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر آج بھی یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے۔ جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ دن 2 بجے یونیورسٹی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں پُر تشدد احتجاج کیا جا رہا ہے۔

پُر تشدد احتجاج پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس طلب کیا تھا جس میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود، وزیرِ اعظم انوارالحق اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے احتجاج کے بعد آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے گئے، بجلی فی یونٹ 3 روپے مقرر کر دی گئی، 100 سے 300 یونٹ تک 5 روپے، 300 سے زائد یونٹس پر 6 روپے فی یونٹ مقرر کر دیے گئے۔

20 کلو آٹے کی قیمت 1 ہزار روپے مقرر کر دی گئی، اس سے قبل آٹے کا ریٹ 3100 روپے من تھا جس پر 1100 روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …