بدھ , جنوری 28 2026

مہوش حیات کو گھڑ سواری کا شوق

پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ مہوش حیات اس اختتام ہفتہ پر گھڑ سواری کرتی نظر آئیں۔ 

اس حوالے سے اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز پر گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فلم دغا باز دل کی اداکارہ نے کھیلوں سے اپنی رغبت کا بھرپور ثبوت دیا۔ 

ویڈیو میں وہ گھڑ سواری کے مخصوص ڈریس اور بوٹس پہنے فیلڈ میں ایک گھوڑے کو پچکارتی نظر آئیں۔ 

یاد رہے کہ حال ہی میں مہوش حیات نے پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ مرحومہ نازیہ حسن کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے انکا 1982 کا آئیکونک ہٹ بھوم بھوم دبئی کے ایک نائٹ کلب میں پرفارم کیا جس پر وہاں موجود شرکا جھوم اٹھے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

صائمہ اور سید نور کے خفیہ نکاح کی اندرونی کہانی

سینئر پاکستانی فلم ساز اور مصنف ناصر ادیب نے اپنے حالیہ پوڈکاسٹ میں پاکستانی سنیما …