پیر , دسمبر 1 2025

سینٹرل جیل پشاور کے 16 قیدیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق

سینٹرل جیل پشاور کے 16 قیدیوں کو ایچ آئی وی (ایڈز) کی تصدیق ہوئی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور نے کہا ہے کہ قیدیوں میں ایچ آئی وی (ایڈز) کی تصدیق قیدیوں کی بلڈ اسکریننگ کے دوران ہوئی۔

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور نے مزید کہا کہ ایڈز سے متاثرہ قیدی منشیات کے عادی ہیں، جنہیں دوسرے قیدیوں سے الگ رکھا گیا ہے۔

سینٹرل جیل میں اس وقت 3400 قیدی ہیں، ایچ آئی وی متاثرہ قیدیوں کا علاج اور کونسلنگ کی جارہی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سردی کے موسم میں وٹامنز کی قدرتی فراہمی بڑھ جاتی ہے

سردی کا موسم کئی ایسے قدرتی غذائی ذرائع ساتھ لاتا ہے جو انسانی جسم کے …