google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دیپیکا پڈوکون کی وائرل ویڈیو ڈیلیٹ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

دیپیکا پڈوکون کی وائرل ویڈیو ڈیلیٹ

مداحوں کی جانب سے غصے کا اظہار کیے جانے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی کیمرہ بلاک کرنے کی وائرل ویڈیو ڈیلیٹ کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کو دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو ایک ساتھ ممبئی میں دیکھا گیا تھا، اس دوران جب دونوں اپنی گاڑی کی طرف جارہے تھے تو فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر لینے کی کوشش کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران دیپیکا پڈوکون تھوڑی خفا دکھائی دیں اور انہوں نے ایک فوٹوگرافر کے کیمرے کو ہاتھ سے مارنے کی کوشش کی تھی۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اداکارہ کے حق میں مداحوں کا کہنا تھا کہ دیپیکا پڈوکون نے صحیح کیا، میڈیا کو انہیں اس وقت اکیلا چھوڑ دینا چاہیے۔

یاد رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے 29 فروری 2024ء کو مداحوں کو اپنے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خوش خبری سنائی تھی۔

اس پوسٹ میں دیپیکا اور رنویر نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر 2024ء میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …