google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع پی سی ٹی بی کا کہنا تھا کہ تعلیم کے چار مختلف اداروں کو ایک کردیا جائے گا، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، پنجاب ایجوکیشن کمیشن، اساتذہ کی ٹریننگ کو ایک ادارے میں ضم کردیا جائے گا اور نصاب بنانے کا ادارہ بھی ضم کردیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب محکمے کی سربراہ ہوں گی،وزیر تعلیم محکمے کے وائس چئیرپرسن ہوں گے، نصابی امور میں نجی اداروں کے لوگ بھی محکمے میں شامل کئے جائیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ رواں سال بجٹ سے پہلے ایک ادارہ تشکیل دے دیں گے، کتاب بنانے والا پہلے استاد سے مشاورت کرے گا۔

امتحان بنانے والا، چیک کرنے والا بھی اساتذہ اور طلبا کو نظر میں رکھے گا۔رانا سکندر حیات کا مزید کہنا تھا کہ کتاب بنانے والے کو پتا نہیں استاد کیا پڑھاسکتا ہے۔

امتحان بنانے والے کو پتا نہیں پڑھایا کیسے گیا، استاد جو پڑھاتا نہیں وہ نصاب میں شامل ہے، الگ محکمے ہونے کی وجہ سے نقل اور فیل طلبا کی تعداد بڑھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ …