اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

پی سی بی میں استعفے دیئے نہیں ، لئے جا رہے ہیں

پی سی بی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ میں استعفے دیئے نہیں جا رہے بلکہ لیے جا رہے ہیں ، نہ کوئی تنگ آ کر چھوڑ رہا ہے نہ کسی سے کوئی اختلاف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کو اس وقت غیر سیاسی بنانا اولین ترجیح ہے ،اس لیے اب تعلقات، گروپنگ یا سفارشات پر کوئی عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتا، بورڈ پر رائٹ مین فار دی رائٹ جاب کے فارمولے پر سختی سے عمل ہو گا ۔

 واضح رہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے تمام عہدیداروں کو پیغام پہنچا دیا تھا۔  چیئرمین محسن نقوی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد 6 اعلیٰ عہدیداروں کے استعفے سامنے آ چکے ہیں، مزید عہدیداروں کے مستعفی ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …