google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی، 50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی، 50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ

حکومتِ پنجاب ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے کسانوں کو فی ٹیوب ویل 50 فی صد تک سبسڈی دے گی۔

وزارتِ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے میں کسانوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کرنے میں کسانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، اس کے لیے کسانوں کو 12 ارب روپے دیے جائیں گے۔

وزارتِ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق ہر کسان اپنا ٹیوب ویل 20 کلو واٹ تک سولر پر منتقل کر سکتا ہے۔

وزارتِ خزانہ پنجاب کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حکومت فی ٹیوب ویل 50 فی صد تک سبسڈی دے گی، سبسڈی دینے کا مقصد کسانوں کی بجلی لاگت میں کمی لانا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مارچ 2025 تک بجلی 12 روپے سستی کرنے کی تیاری

حکومت نجی آئی پی پیز ، سرکاری بجلی گھروں اور شمسی و پون بجلی کے …