google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل

دورۂ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیشنل سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔

پاکستان ٹیم 10، 12 اور 14 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں میچز کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کے خلاف میچز 22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف اسکواڈ میں جگہ بنائیں گے، وہ کندھے کی انجری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عثمان خان کو بھی مزید موقع دیے جانے کا امکان ہے جبکہ محمد رضوان پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملتان میں عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک پکڑا گیا

پاکستان میں عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک پکڑا گیا، جس کے21 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ …