پیر , مارچ 16 2026

گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق گوگل پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے اور مختلف پروجیکٹس بشمول اساتذہ کے لیے ورکشاپس، گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کے ذریعے نوجوانوں کی ٹریننگ اور 1 پبلک گوگل ریفرنس اسکول کے قیام کے لیے تیار ہے۔

کپمنی کی ٹیم گوگل فار ایجوکیشن نے اپنے مقامی پارٹنر ٹیک ویلی کے ساتھ حال ہی میں پاکستان کے تعلیمی شعبے کے لیے آنے والے منصوبے پیش کرنے کے لیے وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے سیکریٹری کے ساتھ ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں جو 50 اسمارٹ اسکول قائم کیے جائیں گے وہ 30 ہزار گوگل فار ایجوکیشن آئی ڈیز سے لیس ہوں گے جن میں پریکٹس سیٹس اور بہتر تعاون اور پیداواری صلاحیت کے لیے اے آئی کے ذریعے چلنے  والا ڈیجیٹل ٹولز کا ایک مجموعہ شامل ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

غیر تسلیم شدہ ڈگریوں کی رجسٹریشن روکنے کا اعلان

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے 31 دسمبر 2023 کے بعد غیر تسلیم شدہ اداروں …