google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع

حکومت نے ٹیکس نادہنگان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا جس کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 5 لاکھ سے زیادہ ٹیکس نادہندگان کی موبائل فون سمز بلاک کرنا شروع کر دیں۔

اعلامیے کے مطابق ان افراد کی آمدن ٹیکس دینے والوں کی کیٹیگری میں آتی ہے لیکن اس کے باوجود وہ ٹیکس نہیں ادا کرتے، ایسے افراد کے نام بھی مشتہر کر دیے گئے ہیں۔

ان ٹیکس نادہندگان کی موبائل فون سمز بند کرنے کے لیے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی اے اور تمام ٹیلی کام آپریٹرز 15 مئی تک عمل درآمد رپورٹ جمع کرائیں گے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 5 لاکھ 6 ہزار671 ٹیکس نادہندگان کے نام رجسٹر موبائل ٹیلی فون بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ ان افراد کے فون بند کر کے 15 مئی تک ایف بی آر کو اطلاع فراہم کی جائے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد 2023ء کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کر کے اپنی موبائل فون سروسز بحال کرائیں۔

ایف بی آر کی طرف سے 8 ہزار 737 صفحات پر مشتمل ایف بی آر انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ 

اعلامیے کے مطابق موبائل فون ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے بعد ایف بی آر یا ایف بی آر کے متعلقہ دفتر کے کہنے پر ایکٹیو ہوں گے، ان افراد کے نام فوری طور پر ایف بی آر کی ویب سائٹ پر ڈال دیے گئے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …