ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

کسان اتحاد کی کل سے پنجاب میں مظاہروں کی دھمکی

پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان گندم کی خریداری پر معاملات طے نہ پا سکے۔

اس حوالے سے پاکستان کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ حکومت کی بے حسی کے خلاف کل سے تمام اضلاع میں مظاہرے ہوں گے۔ 

پاکستان کسان اتحاد نے کہا ہے کہ کسان اپنے مویشی اور گندم سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔ 

 کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ کسانوں کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

ذرائع محکمۂ خوراک کے مطابق فلور ملز، سیڈ ملز اور آڑھتیوں نے مارکیٹ کا رخ کر لیا ہے، چھوٹے کسان کو کسان کارڈ کے ذریعے چند دن بعد امداد دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرول ڈیزل قیمت اضافہ کے بعد پاکستان میں پیٹرول پمپ پر نرخوں کا بورڈ

پیٹرول ڈیزل قیمت میں اضافہ: مسلسل پانچویں روز نرخ بڑھا دیے گئے

حکومتِ پاکستان کی وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول …